نینی تال (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر نینی تال میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کیا گیا اور ان کی دکانوں پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مارکیٹ والوں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔ گالم گلوچ اور مار پیٹ کی گئی۔ مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے والی لڑکی شائلہ نگی کو بھی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ شائلہ نگی کا کہنا ہے نشے میں دھت ہجوم کا تعلق نینی تال سے نہیں تھا، اس واقعے کے بعد خواتین خود کو محفوظ تصور نہیں کرتیں۔ شائلہ نگی کا مزید کہنا ہے وہ خوف زدہ نہیں، آئندہ بھی اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔