کراچی: شہری کا  ہنی ٹریپ ‘کچے کے علاقے میں اغوا، ایک کروڑ تاوان طلب

 کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا ‘مذکورہ شخص کو کچے کے علاقے میں بلا کر مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔مغوی عبداللہ گلزار ہجری مچھر کالونی کا رہائشی ،سکریپ کا کام کرتا تھا۔ اہلخانہ نے سہراب گوٹھ تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق عبداللہ گھر سے پنجاب جانے کا کہہ کر نکلا ‘ جاتے ہوئے گھر والوں کو اپنا اور دوست کا نمبر لکھوایا تھا۔کراچی سے نکلتے ہی عبداللہ کا موبائل فون بند ہو گیا ‘اسے اغوا کیے جانے کا مسیج دوسرے نمبر سے ملا ۔اغوا کاروں نے اسکی  رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا ہے۔

ای پیپر دی نیشن