اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی روکنا شروع کر دیا۔ دریائے چناب میں دو دن میں پانی کی آمد 87 ہزار کیوسک کم رہی۔ دریائے چناب میں پانی کی آمد 10 ہزار 800 کیوسک تک رہ گئی ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق دو روز قبل ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار 282 کیوسک تھی۔