کرپٹو کرنسی قوانین متعارف تک حاصل اثاثے غیر ٹیکس شدہ رہیںگے:آصف محمود جاہ  

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے قرار دیا ہے کہ جب تک کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قوانین و ضوابط متعارف نہیں کروائے جاتے اس وقت تک اس کے لین دین کے ذریعے حاصل ہونیوالی رقم، منافع اور اثاثے غیر دستاویزی اور غیر ٹیکس شدہ رہیں گے۔  سیف الرحمان نے کہا اسلام آباد سے ایک شکایت کنندہ حافظ محمد اصغر نے اپنی درخواست میں کہا دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے 560 ملین صارفین ہیں جن میں سے 9 ملین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جو کرپٹو کرنسی کو اپنا رہا ہے۔ اس نے اپنی شکایت میں کہا وہ کرپٹو کرنسی پر ٹیکس ادا کرنا چاہتا ہے لیکن ایف بی آر میں اس حوالے سے قواعد و ضوابط موجود نہیں۔

ای پیپر دی نیشن