ہئیر کے علاقہ سے ماں‘بیٹی کے اغوا‘قتل میں ملوث 3ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ہئیر کے علاقہ سے ماں ‘بیٹی کے اغوا اورقتل میں ملوث تینوں ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔ ملزمان میں محمد یوسف، ناصر اور محمد منصب شامل ہیں۔یوسف اور ناصر ننکانہ صاحب جبکہ منصب منڈی فیض آباد کا رہائشی ہے۔ملزمان نے 27 جولائی 2024 کو بیوہ خاتون نورین شہزادی کو اغواکیا جبکہ 12 اکتوبر 2024 کو نورین کی والدہ کوثر پروین کو بھی اغوا کیا۔ملزموں نے ماں بیٹی کو قتل کیااورٹکڑے ننکانہ صاحب نہر میں بہا دیئے۔تھانہ ہئیرمیں دونوں واقعات کے مقدمات درج ہیں۔ملزمان نے دوہرے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزموں سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش کاآغاز کردیاگیاہے۔

ای پیپر دی نیشن