بڑاگھر(نامہ نگار)ننکانہ موڑپردکان کے آگے موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے سے روکنے پر بچیکی ایگل سکواڈاہلکاروں اویس اور راشد نے حافظ محمد عثمان نامی دکاندار کو تشددکانشانہ بناڈالا،ویڈیو منظر عام پرآگئی،ایگل سکواڈکے جوانوں نے زبردستی متاثرہ کو چوکی بچیکی لے جاکرتشدد کرکے خودساختہ صلح نامہ پر دستخط کروالئے،متاثرہ عثمان نے ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایس ایچ او تھانہ بڑاگھرکودرخواست گزاردی اورڈی پی اوننکانہ صاحب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔