کولمبو۔(اے پی پی)چین کی جانب سے ہنگامی انسانی امداد کی پہلی کھیپ سری لنکا پہنچ گئی۔ چین کی جانب سے ہنگامی انسانی طبی امداد کی پہلی کھیپ سری لنکا کے بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔چین کے سفیر کیو ژین ہونگ نے اس حوالے سے تقریب میں کہا کہ چین سری لنکا کو درپیش مشکلات سے مکمل طور پر وابستہ ہے اور تمام ممکنہ ذرائع سے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا۔
ہنگامی انسانی امداد