ملک کے تمام حلقوں کے ساتھ  حکومت قائم کی جائے گی، شام

دمشق(این این آئی)شام کے وزیرِ خارجہ نے بتایا ہے کہ دمشق میں نئی قیادت شامی معاشرے کے تمام حصوں پر مشتمل ایک حکومت قائم کرنا چاہتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق الشیبانی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ سعودی عرب میں اپنے دورے کے ذریعے ہم نے شراکت داری اور کارکردگی پر مبنی حکومت کے قیام کے قومی نظریئے سے آگاہ کیا جس میں شام کے تمام اجزا شامل ہوں اور ہم اقتصادی ترقی کا ایک منصوبہ شروع کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جو سرمایہ کاری کے لیے راہیں کھولے، تزویری شراکت داری قائم کرے اور حالاتِ زندگی کو بہتر بنائے۔

ای پیپر دی نیشن