پولیس کانسٹیبل ظفر اقبال مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پولیس کے کانسٹیبل ظفر اقبال مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میںآئی جی اسلام آبا دسید علی ناصررضوی ،سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے جسدخاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،مرحوم اسلام آباد پولیس میں بطور کانسٹیبل اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن