اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پاک مشن سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں موسمیاتی آگاہی کے حوالے سے سائیکلنگ ایونٹ اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مختلف شعبہ جات کے طلبا کو اکٹھا کیا گیاماحولیاتی تحفظ اور پائیدار نقل و حرکت کے لئے طالب علم ماحولیاتی کارکنان اور سائیکلنگ کے شوقین افراد نے ایونٹ میں حصہ لیاایونٹ کوسائیکلنگ ریلی اور آگاہی واک پرمشتمل دوسرگرمیوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔