مری(بیورو رپورٹ)سردی اور خشک سالی کی وجہ سے بچوں کے امراض کھانسی نزلہ زکام مری عام ہو گئے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں بچوں کو طبعی سہولیات کے بہترین انتظامات ماہر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر وحید ہفتہ بھر صبح نو سے دو بجے تک تحصیل بھر سے انے والے بجانہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں نظر اتے ہیں اس کے علاوہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شمائلہ بھی ہسپتال میں بہترین ڈیوٹی سر انجام دیتی ہیں ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں 15 سے زائد ماہر ڈاکٹر اور 50 سے زائد میڈیکل افیسر موجود ہونے کے باوجود ان دو ڈاکٹرز کے علاوہ بہت کم ڈاکٹر سیٹس پر موجود نظر اتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو مری میں بچوں کے ڈاکٹر اور ڈاکٹر شمائلہ کی طرح اپنے شعبہ سے مخلص ڈاکٹروں کا تقرر مری ہسپتال میں کیا جائے تاکہ دیگر شعبوں میں بھی عوام کو بہترین طبعی سہولیات میسر ہو سکیں