گوجرخان (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے نئے نظام کو متعارف کرانے پر شہری حلقوں نے سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس نظام کے تحت امید کی جا سکتی ہے کہ اب صفائی کے نظام میں بہتری ائے گی ان حلقوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ ٹھیکہ داری نظام کے تحت صفائی کا جو سسٹم چلایا جا رہا ہے اس سے ایسے ملازمین جو عرصہ دراز سے حاضری کی صورت میں تو نظر آتے تھے لیکن علاقوں میں صفائی ستھرائی کے وقت ان کی موجودگی نہ ہوتی تھی ایسے تمام سینٹری ورکر فیلڈ میں لا کر ان سے کام کرایا جائے اور علاقوں میں آٹھ گھنٹے ان کی ڈیوٹی ہے وہ اس پر مامور رہیں تاکہ علاقے صاف ستھرے نظر آئیں شہریوں نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق موجودہ ٹھیکیدار صحیح معنوں میں شہر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھیں گے۔