دس بزدار بھی ایک مریم نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے،جہانگیر خانزادہ 

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ممبر مانیٹرنگ ٹیم وزیراعلی پنجاب سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ دس بزدار بھی ایک مریم نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے تحریک انصاف کی حکومت نے چار سالوں میں جہاں ملک کا ستیا ناس کیا گیا وہاں ہی پنجاب کا ستیاناس بھی کیا گیا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ تحریک انصاف انڈیا اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ٹیوٹر کے ذریعے فوج کے خلاف سازش میں مصروف ہیں فوجی کا بیٹا ہوں رگوں میں فوجی خون ہے ملک و قوم کے لیے جان دینے کے لیے ہر وقت حاضر ہوں شہید کرنل شجاع خانزادہ نے بھی انے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جان کی قربانی دی 33 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل حضرو کے تمام دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں شاہ ڈھیرمیں 30 لا کھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے روڈ کے افتتا حی تقریب کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم لیگ نون تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار سابق کونسلر الیاس خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سٹی صدر حاجی احسان خان سابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان وائس چیئرمین نزاکت حسین کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ اج پاکستان  پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہے پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی ایک سازش کے تحت فوج اور اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں جس میں نے ناکامی سے دوچار ہونا پڑے گا میرے والد شہید کرنل شجاع خانزادہ نے دہشت گردی کی خاتمے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور پاکستانی قوم کو محفوظ بنایا ۔

ای پیپر دی نیشن