جہلم( نامہ نگار )پی ایم اے جہلم کی طرف سے تجویز کردہ پوٹھوہار میڈیکل کالج کے قیام کی کوششیں رنگ لا رہی ہے انشااللہ یہ کالج ضرور بنے گا عید الفطر کے موقع پر جہلم کی تمام تنظیموں کی طرف سے 13 رکنی نمائندہ وفد نے پی ایم اے جہلم کے نمائندہ ڈاکٹر عبدالغفور ملک روح رواں اٹھوہار میڈیکل کالج کی قیادت میں مشیر صحت وزیراعلی پنجاب محترم میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی صاحب سے طویل ملاقات کی ملاقات کے اغاز میں ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے حاضرین کو پوٹھوہار میڈیکل کالج کی طویل جدوجہد کے بارے میں آگاہ کیا ، وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالغفور ملک روح رواں پوٹھو ہار میڈیکل کالج نے کی جبکہ سابق صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر عصمت جاوید ملک ، کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر فرح اکرم ہاشمی- صدر چیمبر اف کامرس جہلم زاہد حسین بٹ ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جی ٹی روڈ جہلم زاہد حسین ساہی ،ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب پیر احمد شیٹی،سابق زونل چیف یو بی ایل محمد جمیل احمد، سابق ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب اسحاق ڈار، سینیئر لائن سعید احمد ثانی بھی شامل تھے، 2024 میں اس مہم کی جارحانہ جدوجہد کے بعد مشیر صحت مشیر صحت وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کے ساتھ طویل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور بالاخر وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ پوٹھوہار میڈیکل کالج کا قیام ایجنڈے پر آچکا ہے۔