پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوںسے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ، ڈاکٹر شائستہ حسن

اسلام آباد(انٹرویو:رانا فرحان اسلم)پاکستانی نژاد نارویجن کمیونٹی جج ماحولیاتی سائنسز میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر شائستہ حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے گذشہ کئی سالوں سے پاکستان کو سموگ کا مسئلہ درپیش ہے اسکے سدباب کیلئے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال سود مند ثابت ہوسکتا ہے میرے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں میں مسلسل تیسری بار ناروے میں کمیونٹی جج کے طور پر منتخب ہوئی ہوں گذشتہ بارہ سالوں سے اس عہدے پر کام کر رہی ہوں کوشش ہے کہ اپنے کام سے  پاکستان کا نام روشن کرو ںبیس سال بعد ملک کی خدمت کا جذبہ لیکر وطن واپس آئی ہوں ان خیالات کا اظہار شائستہ حسن نے ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاشائستہ حسن نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے بری طرح متاثر ہے اسلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے موسمی اثرات پرقابو پا یاجا سکتا ہے کئی سالوں سے پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میںپاکستان کو سموگ جیسے سنگین مسئلہ کا سامنہ ہے ترقی یافتہ ممالک کیطرح ہمیں سموگ پر قابو پانے کیلئے نینو ٹیکنالوجی جیسے اقدامات سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا ڈاکٹر شائستہ حسن نے کہا کہ  بیس سالوں میں پچاس سے زائد ممالک کا دورہ کر چکی ہوں اپنے سفری تجربات پر کتاب بھی لکھی ہے جس کی جلد تقریب رونمائی ہونے جا رہی ہے  

ای پیپر دی نیشن