ذوالفقار بھٹو کے یوم شہادت پر قرآن خوانی ،خراج عقیدت پیش 

لاہور(نامہ نگار)قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یوم شہادت پر پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،جس کا اہتمام پیپلز یوتھ لاہور کے صدر یاسر بارا نے کیا۔ تقریب کے مہمان خاص بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض تھے۔ قرآن خوانی میں میر شکیل چنی، عمران اٹھوال،خلیل کامران،عارف خان،سہیل ملک،ذیشان شامی،واجد شاہ، علی احسن عابدی،طاہر غالب،ڈاکٹر رفیق، عارف ظفر،راؤ شجاعت،شیخ روشن،پروین شیخ،فرحت یاسمین،نادیہ شاہ،خاور ناہید موہل،یاسمین فاروق،شہناز کنول،عمر ایاز،رانا اور نگزیب، ڈاکٹر وسیم میو،آفتاب بھٹی،حافظ احمد نعیم ،نبیل نصیر،آزاد بٹ نسیم صابر،کامران ڈارسمیت پیپلز یوتھ اور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی،نائب صدر علماء ونگ پنجاب مولانا سید عباس گیلانی نے بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کیلئے دعا کرائی۔ مقررین یاسر بارا،ذیشان شامی میر شکیل چنی اور علی احسن عابدی نے بھٹو شہید کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم آج بھی بھٹو کی جماعت کا حصہ ہیں۔جبکہ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی رہنماو ٹکٹ ہولڈرز این اے 73 ڈسکہ رانا محمود اشرف،پی پی 50 ذوالفقاربھٹو ،بینظیر شہید کیلئے فاتحہ خوانی،آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن