بجلی قیمتوں میں نمایاں کمی پر قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی: بلال فاروق

گکھڑ منڈی (نامہ نگار)وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی پر پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بڑھتی مہنگائی میں ریلیف پر سکھ کا سانس لیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ نے کیا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر علاقہ کی سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات سابقہ چیئر مین میونسپل کمیٹی وسیم یعقوب بٹ، معروف لیگی  رہنماء افتخار صابر چودھری، سابق کونسلرز ادریس بٹ،عبدالرزاق بٹ،امتیاز حسین بٹ،حاجی عظمت مہر،سابقہ طالب علم رہنما مہر قیصر شہزاد، علامہ خالد محمود سرفرازی ، صحافی حافظ خالد محمود بٹ ، صحافی تابش افتخار صابر چودھری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم کو بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے کو خوش آئند فیصلہ کہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن