شیخوپورہ: ڈی ایس پی ٹریفک کا مختلف علاقوں کا دورہ ‘ عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ ، آر پی او اطہر اسماعیل اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سربالی خان نے مختلف شاہرائوں و رابطہ سڑکوں کا دورہ کیا اور عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور رکشائوں و موٹر سائیکل سواروں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس بھی موقع پر جاری کئے اس موقع پر انچارج ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ انسپکٹر محمد پرویز نائب انچارج سب انسپکٹر میاں ناصر اقبال و دیگر ٹریفک پولیس افسران و اہلکار ہمراہ تھے بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک سربالی خان نے انسپکٹر محمد پرویز کو گزشتہ تین ماہ کے دوران رکشائوں و موٹر سائیکلوں کے ریکارڈ لرنرز ڈرائیونگ لائسنس جاری کرکے پنجاب بھر میں کارکردگی کے لحاظ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں پھول پیش کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن