ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں سہولتوں کا فقدان

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد میں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔عملہ بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگا کر غائب ہو جاتا ہے۔میڈیکل ٹیسٹ پرائیویٹ لیبارٹریوں کو ترجیحی طورپر ریفر کئے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور عملہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگا کر کئی کئی گھنٹے غائب ہوجاتے ہیں اور ہسپتال میں دُکھی ونادار مریضوں کا علاج معالجہ کرنے والے مسیحا ہسپتال کی میڈیکل لیبارٹری کی بجائے باہر سے مہنگے دام بٹورنے والی پرائیویٹ لیبارٹریوں کو ترجیحی دیتے ہیں۔ ہسپتال میں قائم لیبارٹری کے ٹیسٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن