ملتان (خبرنگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنرل بس سٹینڈ پر میگا ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے جنرل بس سٹینڈ اور اے سی کوچز کے شیڈز کو اپ گریڈ کرکے مسافروں کو ریلیف فراہم کیاجائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم این اے ملک عامر ڈوگر اور ایم پی اے زین قریشی کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ طاہر وٹو نے کہا کہ 22 کروڑ روپے کی لاگت سے جنرل بس سٹینڈ پر سیوریج اور روڈز کے منصوبے مکمل ہونگے جبکہ 5 کروڑ سے زائد کی لاگت سے بس سٹینڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ایم پی اے زین قریشی نے کہا کہ سیوریج اور شیڈز کی تکمیل سے شہریوں کو براہ راست ریلیف ملے گا۔زین قریشی نے بتایا کہ وہاڑی چوک سے موٹر وے انٹرچینج تک روڈ کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔