لاہور + قصور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) ماڈل ٹاؤن سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ سیف علی ہلاک ہو گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سیف علی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ سیف علی کا شمار لاہور کے خطرناک ترین مجرموں میں ہوتا تھا۔ قصور کے علاقہ اقبال نگر روہی کے قریب مصطفیٰ آباد پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ فیصل آباد؍ اوکاڑہ؍ حجرہ شاہ مقیم سے نمائندگان کے مطابق ٹھیکریوالہ کے علاقہ 79 موڑ اور ملاں پور کے قریب مبینہ مقابلوں میں دوخطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ حجرہ شاہ مقیم میں بھی ایک ڈاکو مارا گیا۔