مولانا عبدالستار نیازیؒ عظیم مجاہد ،حریت فکر کے علمبرار تھے:نصیر احمد قادری 

 فیروزوالہ(نامہ نگار)ادارہ نصیر العلوم شاہدرہ کے زیر اہتمام غازی تحریک نظام مصطفیؐ مجاہد ملت مولانا عبدالستار نیازیؒکی سالانہ برسی تقریب سے خطاب میں تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے چیئرمین الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا مجاہدملت وطن عزیز کی سرحدوں کے محافظ ممتاز عالم دین مولانا محمد عبدالستار نیازیؒ ایک عظیم مجاہد اورحریت فکر کے علمبرار تھے۔ آپ نے تحریک پاکستان، تحریک ختم نبوت اور تحریک شریعت اور تحریک نظام مصطفیؐ میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن