لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز نے کہا بھارت یہ نہ سمجھے کہ پاکستان کی قوم یکجا نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے بھر پور انداز میں مودی کوللکارا ہے اور کہا ہے اگر تمہاری ناپاک انکھوں نے میلی نظر سے دیکھا تو اپنی زاتی لڑائی چھوڑ کر تمہاری آنکھیں نکال کر اپنی زاتی لڑائی لڑتے رہیں گے۔انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو فوج کیساتھ مل کر شانہ بشانہ لڑنے کا حکم دیا ہے۔تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز محمود شیخ کی قیادت میں پورا لاہور واوہگہ بارڈر پر جا کر ہندوستان کی فوج کو للکار رہا ہے۔