پروفیسر ساجد میر کی وفات پر سیاسی ،مذہبی رہنمائوں کا اظہار تعزیت 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبیدودیگرنے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سنیٹرپروفیسر ساجدمیر کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مرحوم ایک عالم باعمل، اسلام اور ملک و ملت کے بیباک سپاہی تھے۔ انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ودیگرنے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سنیٹرپروفیسر ساجدمیر  کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسولؐ اور علم و عمل کے پیکر تھے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیف اللہ قصوری و دیگر ۔جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، پروفیسر عبد المجید ،و دیگر ۔جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر سمیت دیگر مرکزی قائدین ۔سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری ۔مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر لاہور حاجی محمد ایوب میر،قاری محمد قاسم بلوچ،نائب صدر ڈاکٹر ضیاء الحق قمرنے تعزیت کی۔جماعت ایک مخلص لیڈر سے محروم ہو گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے،آمین۔

ای پیپر دی نیشن