کامونکی(نمائندہ خصوصی)غیرقانونی برفی فیکٹری کے خلاف قانونی کارروائی ،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز منڈیالہ پونائچ کے رانا صابرعلی خاں کی درخواست پر چیف ڈسٹرکٹ کونسل گوجرانوالہ نے غیرقانونی بنائی جانے والی ایمن آبادی برفی فیکٹری کے مالک میاں ساجد ارائیں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے فیکٹری کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی شکایات پر نوٹس جاری کردئیے ہیں ،رانا صابرعلی نے اپنی درخواست میں کہا کہ فیکٹری سے خارج ہونے والے فضلہ سے علاقہ کے رہائشیوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ نے فیکٹری مالک کو فوری طور پرآلودگی کے خاتمے اور دیگرقانونی تقاضوں کی تعمیل کا حکم دیا ہے،بصورت دیگر مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔