لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اخترنے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل آفس لاہور میں فیڈرل بجٹ 2025-26 کے حوالے سے سمیڈا اورایف پی سی سی آئی کی باہمی اشتراک سے منعقدہ مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاوزیر اعظم کا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز پر بہت زیادہ فوکس ہے۔ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ہر شعبے میں سرکار کا کردار کم ہونا چاہیے اور ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات سے مستفید ہو کر بزنس کو ترقی دی جائے۔ انڈ سٹریلائزیشن کے بغیر پاکستان کی معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی ہے۔