سوتن پرتشدد‘ نس کاٹ کر قتل کر دیا بوری بند نعش کوارٹر میں چھپا دی

لاہور (نامہ نگار) خاتون نے سوتن کو چھری سے ہاتھ کی نبض کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش بوری میں بند کر کے گھر کی چھت پر چھپا دی۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں عرفان نامی شخص کی اہلیہ  سعدیہ نے سوتن طیبہ کو چھری سے ہاتھ کی نبض کاٹ کر قتل کر دیا اور پھر اس کی لاش بوری میں بند کر کے گھر کے ساتھ واقع خالی کوارٹر میں پھینک دی۔گزشتہ روز سعدیہ خالی کوارٹر سے بوری بند لاش اٹھا کر گھر کی چھت پر منتقل کررہی تھی۔ ہمسائے نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔ ملزمہ سعدیہ کو گرفتار کرکے نشاندہی پر چھت پر چھپائی بوری بند لاش برآمد کرلی۔ ملزمہ سعدیہ نے5 روز قبل اپنی سوتن طیبہ کے ساتھ جھگڑے کے دوران اس کے سر پر بیلن مارکر اسے زخمی کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اس کے ہاتھ کی نبض کاٹ کر اسے قتل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن