لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میںاجلاس کے دوران صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیقنیپنجاب تھیلیسیمیا پری وینشن پروگرام اور انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے تحت بلڈ بینکس کی لائسنسنگ کا جائزہ لیا۔انہوںنے کہا پری وینشن اور سکریننگ سے تھیلیسیمیا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ صوبہ میں غیر قانونی بلڈ بنکس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ سرکاری ہسپتالوں میں بلڈ بنکس کی صفائی یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیںصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بی ایس ہونرز میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے پہلے سمسٹر کے طلبہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر مجید چوہدری، پروفیسر شکیلہ زمان، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر زبیر، فیکلٹی ممبرزشریک ہوئے۔صوبائی وزیر صحت نے طلبہ سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔انہوں نے کہا آئی پی ایچ جیسے ادارے پورے پنجاب میں بنانا چاہتے ہیں۔ آخر میںانہوں نے مہمانوں میں یادگاری شیلڈز، فیکلٹی ممبرز میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔