شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی کی طر ف سے بجلی کے بلوںکی عدم ادائیگی کی بناء پرجنڈیالہ روڈکے محلہ رائو پارک ، صد یق اکبرکالونی ،قادرآباد،فاروق گنج،محمد پورہ سمیت دیگرآبادیوں کو پانی سپلائی کرنیوالے ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع ہونے سے ہزاروں خاندان پانی کی بوندبوندکوترس گئے ہیں۔ 10 روزگزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب بند ہونے پرعلاقہ مکین سراپااحتجاج بن گئے ہیں۔