ایم بی بی ایس فورتھ سالانہ امتحانات کے نتائج، 2 پوزیشنیں ملتان کے نام 

ملتان(  خصوصی رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پہلی تین میں سے دو پوزیشنیں ملتان کے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں نے حاصل کی ہیں۔ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کے طالبعلم محمد آفاق جہانگیر رول نمبر 071678 نے 1000 میں سے 915 نمبر لیکر پہلی پوزیشن،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی طالبہ ماہ پارہ نذیر رولنمبر 072635 نے 1000 میں سے 886 نمبر لیکر دوسری پوزیشن،بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کے طالبعلم محمد وسیم رولنمبر 074859 نے 1000 میں سے 883 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق شدہ 42 میڈیکل کالجوں کے 5733 امیدواروں نے امتحان دیا۔5155 پاس جبکہ 560 فیل قرار پائے۔18 امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 90.20 فیصد رہا۔نشتر میڈیکل کالج ملتان کے 329 طالبعلموں نے امتحان میں شرکت کی۔308 پاس اور 21 فیل ہوئے۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 93.62 فیصد رہا۔ضمنی امتحانات 16 اپریل 2022ء سے شروع ہوں گے۔
 نتائج
 

ای پیپر دی نیشن