شرقپورشریف( نامہ نگار)سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپورشریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ کا دور خلافت اسلام کی ترقی اور عروج کا دور تھا، سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ وہ شخصیت تھے جنہوں نے اسلام کی عظمت اور سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا، آپ ؓ اول خلیفہ اسلام، اول محافظ ختم نبوت، اول جامع القرآن اور محب اہلبیت و صحابہ تھے۔