تربیلا (نامہ نگار)تربیلا ڈیم کے جنرل منیجرپاور کی مداخلت کی وجہ سے تربیلا پاور اسٹیشن کے ملاز مین نے اپنااحتجاج ختم کردیا۔ جنرل منیجر پاور جمیل ا ختر کی جانب سے اگلے دو دنوں میں پرموشن بورڈ کے قیام کے اعلان کے علاوہ دیگر مطالبات کے حل کی یقین دہائی کے ساتھ ہی یونین کے نمائندوں نے احتجاج ختم کر دیا۔ ترںبیلا پاور ونگ کے سینکڑ و ں ملازمین نے یونین کے نمائندوں کی قیادت میں پاور ا سٹیشن کو جانے والی سڑک پیہور چیک کے قریب گا ڑ یاں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرد ی ۔اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ریجنل ورکرز یو نین تربیلا پاور اسٹیشن کے چیئرمین افسر خان، جنرل سیکرٹری تنویر احمد اورسابق چیئرمین ہمایون خان نے خطاب کرتے ہوئے ہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی ملازمین کے مسائل پہلوتہی کے باعث پرموشن بورڈ کا قیام تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ واپڈا کے دیگر منصوبوں سے اتھارٹی کے مفاد کے نام پرتربیلا پاور اسٹیشن تبدیل کئے جانے والے ملازمین کی وجہ سے یہاں کے ملازمین کی سنیارٹی اور ترقی متاثر ہو تی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی من مانیاں اور ز یادتیاں ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہیں ۔جسکی مو جو دگی میں پرامن صنعتی ماحول ممکن نہیں۔ سول ڈویژ ن اور ٹرانسپورٹ کے ملازمین کا سپیشل کمپنسیش الانس (ایس سی اے)کو ختم کرکے ملازمین کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔ یونین کیعہدیداروں نے کہاکہ واپڈاہسپتال کے ڈاکٹروں کا ملازمین کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ یونین کے نمائند وں نے احتجا جی مظاہرین کے درمیان آکرجنرل منیجرکی جانب سے مسائل کے حل یقین دہائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔