ہم خصوصی افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہیں:حفیظ الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر50اضلاع میں تقریبات کاانعقاد کیا جن میں خصوصی افراد کو ویل چئیرز،سفیدچھڑی،کپڑے،شوزسمیت دیگرتحائف دئیے  گئے ۔  اسلام آباد ،گوجرانوالہ، سمیت دیگراضلاع میں مرکزی اور ریجنل ذمہ داران شریک ہوئے،خصوصی افراد سے اظہاریکجہتی اور تقریبات میں اظہار خیال کیا۔  مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہم خصوصی افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن