سیالکوٹ کے علامہ اقبال چوک پر ایک معمر خاتون راستہ بھول گئیں اور پریشانی کے عالم میں سڑک پر نصب 15 پینک بٹن دبا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے خاتون کو دیکھا اور انہیں تسلی دی، جبکہ فوری طور پر پولیس کو موقع پر بھیجا۔ پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر ان کے اہلخانہ کی تلاش شروع کی اور بالآخر انہیں بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نصب کیے گئے 15 پینک بٹن شہریوں کے لیے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔