ٹنٹدوالہیاروین کی زدمیں آکر2موٹرسائیکل سوار ہلاک تیسرازخمی

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) راشد آباد کے مقام پر وین اور موٹر سائیکل میں ٹکر دو افراد جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے  مطابق گزشتہ رات دیر سے ٹنڈوالہ یار کے حیدرآباد روڈ پر  واقع راشد آباد کے سامنے تیز رفتار وین موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان کامران ملک موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے ایک زخمی جس کانام  امید علی خانزادہ کو انتہائی نازک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹوں کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  چل بسا ۔ پولیس واقع کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی واضح رہے کہ عید کے تین روز تک ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں 6 افراد جاںبحق اور ایک زخمی ہوا ٹنڈوالہ یار میں ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 6 افراد کے جانبحق ہونے کے سبب ٹنڈوالہ یار کی عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ ی ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن