زائد کرائے کی مد میں 91 ہزار روپے سے زائدمسافروں کو واپس

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)عید کی تعطیلات کے موقع پر شہر بھر میں سٹی ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زائد کرائے کی مد میں 91 ہزار روپے سے زائد رقم  مسافروں کو واپس کروا دی گئی سٹی ٹریفک پولیس نے کہا کہ 457 مسافر بردار اوور لوڈنگ و اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا عید کی مناسبت سے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے.

ای پیپر دی نیشن