اے سی گوجر خان کی چاند رات کو دولتالہ میں ٹارگٹڈ کاروائیاں

جاتلی(نامہ نگار)اے سی گوجر خان کی عملے کے ہمراہ چاند رات کو دولتالہ میں گراں فروشی کی آڑ میں عیدی مہم ٹارگٹڈ جعلی کاروائیاں چکن کی دوکانیں سیل کر کے دوکانداروں کو گوجر خان دفتر میں بلا لیا چکن شاپس کھولنے کے عوض 10,10ہزار کی پرچیاں تھما دیں قانون کے رکھوالے گراں فروشی کی آڑ میں دوکانداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف دولتالہ کے دوکانداروں کا کمشنر راولپنڈی اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 29رمضان المبارک کی شام اے سی گوجر خان خضر ظہور گورائیہ کی دفتر کے عملے کے ہمراہ دولتالہ میں چند ایک چکن شاپس کے خلاف بغیر وجہ بتائے جعلی ٹارگٹڈ کارروائیاں دوکانیں سیل کر کے گوجر خان دفتر آنے کا کہ دیا دفتر بلا کر دوکانیں کھولنے کے عوض دوکانداروں کو 10,10 ہزار کی پرچیاں تھما دیں یاد رہے کہ یکم رمضان المبارک سے 28 رمضان تک اے سی گوجر خان نے دولتالہ بازار کا ایک بھی وزٹ کرنا گوارہ نہ کیا دولتالہ کے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اے سی آفس گوجر خان کے اہلکاروں کے آئے روز بلا جواز تنگ کرنے سے عاجز آ چکے ہیں اس سے قبل بھی دولتالہ بازار کے دوکاندار اے سی آفس کے اہلکاروں کی ٹاوٹوں کے ذریعے بھتہ خورری کے خلاف شدید احتجاج کر چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن