کلرسیداں(نامہ نگار)کلر سیداں شہر میں واقع ایک ہوٹل میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی رقم لے اڑے۔ جبار صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے کلر سیداں شہر میں ایک ہوٹل قائم کر رکھا ہے جسے عید کی چھٹیوں کے دوران نامعلوم ملزمان تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ہوٹل میں موجود ایک بڑا کیش بکس جس میں تین سے چار لاکھ روپے کی رقم جو کہ میتوں کے تجہیز و تدفین کیلئے جمع کر رکھی تھی کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔ چوری کی واردات کا علم دوسرے دن ہوا۔