ضلع راولپنڈی کے تمام جنرل بس سٹینڈوں پر انفار میشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جا ری 

راولپنڈی(محبوب صابر./جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی کے تمام جنرل بس سٹینڈوں پر انفار میشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جا ری کر دیئے گئے جہاں پر عیدالفطر کے سلسلے میں اپنے دیس جانے والے مسافروں کو مکمل معلومات دی جائیں گی، زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جا ری کر دیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ضلع راولپنڈی کے تما  ٹرانسپورٹروں کو واجع ہدایات جاری کیں کہ بس اڈوں پر مسافروں کے لیے بیٹھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں، مقرر کردہ کرایہ ناموں میں سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جس بس سٹینڈ پر صفائی کے موثر اقدامات کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے۔ جو صفائی کا خیال نہیں رکھے گئے ان کے خلاف کاروائی بھی ہوگی،تمام گاڑیوں فٹنس سرٹیفیکیٹشں سرٹیفیکیٹ کو چیک کیا جائے،جن گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ نہیں ہونگے انہیں روٹس پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی

ای پیپر دی نیشن