کورونا ویکسی نیشن مہم  سٹاف کو سلام:ڈی سی وہاڑی


وہاڑی(نامہ نگار،کرائم رپورٹر،خبر نگار) کرونا ویکسینیشن مہم میں بہترین خدمات کے اعتراف میں افسران ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے اعزاز میں سرکٹ ہاؤس وہاڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کورونا ویکسی نیشن مہم میں نمایاں کارکردگی پر افسران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو شیلڈز پیش کیں. ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم میں افسران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشنڈاکٹر بشریٰ جمیل نے کہا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں،. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ افسران ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی  ڈپٹی کمشنر نے ایس پی انوسٹی گیشن میڈم ڈاکٹر بشریٰ جمیل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال  سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد صعیب عمران ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی  سید وسیم حسن ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا ڈاکٹر عمران بھٹی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی ایم این سی ایچ ڈاکٹر احمد نواز ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم ،ایس این اے خرم سلیم  ڈی ڈی ایچ اوز، ڈاکٹرز، آئی ایچ اوز، سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر، نرسنگ سٹاف، ایل ایچ ویز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو شیلڈز دیں۔جبکہ انچارج رورل ہسپتال لڈن ڈاکٹر رخ زینب ضلع بھر میں بہترکرونا ویکسینیشن ریڈ مہم میں اچھی کارکردگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگئیں ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال اور ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر بشریٰ جمیل نے بہترین پرفارمنس پر تعریف کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا،ڈاکٹر رخ زینب نے کہا کہ یہ سب میرے سٹاف کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن