فتح جنگ (نامہ نگار)او جی سی ایل کے تعاون سے فتح جنگ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد،افتتاح ایم ڈی چیف اگزیکٹو آفیسر او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک اور جنرل ریٹائرڈ رحمت خان نے کیا ایم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او جی سی ایل کمیونٹی ویلفیئر کے تحت ملک بھر میں عوام کی فلاح و بہبود صحت و تعلیم اور دیگر شعبوں میں اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے او جی سی ایل الشفا آئی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کے دور افتادہ علاقوں میں آنکھوں کے مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت لوگوں کی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال آنکھوں کی روشنیاں بانٹ رہا ہے ادارے میں انتہائی شفاف انداز سے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے لوگوں کی خدمت کی جا رہی ہے او جی ڈی سی ایل کا مشن عوام کی خدمت ہے خدمت کے اس مشن کو الشفا ٹرسٹ کے تعاون سے آگے بڑھا رہے ہیں الشفا آئی ٹرسٹ کے صدر جنرل ریٹائرڈ رحمت خان نے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ او جی سی ایل کے تعاون سے اب تک ملک کے دور افتادہ علاقوں میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کیلئے 160آئی سرجیکل کیمپ لگا چکے ہیں جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ او جی سی ایل کی تعاون سے پہلی مرتبہ موبائل آپریشن یونٹ کا نظام متعار ف کرایا ہے جس کی بدولت ملک کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے آنکھوں کے مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں، پاکستان بھر میں آنکھوں کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد کروڑوں میں ہے الشفا ٹرسٹ ان کروڑوں پاکستانیوں کو ان کے گھروں کے نزدیک علاج کی سہولت فراہم کررہا ہے۔