ذیشان رفیق ،ذیشان ملک کا دورہ راوی ٹائون ،شاہدرہ ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ 

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے راوی ٹائون اور شاہدرہ کا دورہ کر کے لاہور ترقیاتی پروگرام کے تحت علاقے میں جاری سکیموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید موسی رضا اور ایم ڈی واسا لاہور سید غفران احمد نے صوبائی وزرا کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے تعمیراتی سکیموں کے حوالے سے ضلعی حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ذیشان رفیق نے جاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعلی مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت کیلئے 137 ارب کا ترقیاتی پیکیج منظور کیا ہے۔ چیف منسٹر سٹیز پروگرام کے تحت تمام شہروں کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے۔ پنجاب کے ہر علاقے کی ترقی وزیراعلیٰ مریم نواز کا فوکس ہے۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ موسم برسات شروع ہونے سے پہلے کھدائی والا کام مکمل کر لیا جائے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی بحالی سمیت تمام منصوبوں میں شفافیت اور معیار کا لازمی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی مقررہ ٹائم لائن کے اندر تکمیل یقینی بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے بتایا ہر ترقیاتی سکیم وزیراعلی کے ویژن کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن