بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بن چکا ہے:سید عتیق الرحمان 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمان اور آستانہ عالیہ بوکن شریف سے وابستہ 500 سے زائد علماء  و مشائخ کی اپیل پر ملک بھر میں بھارت مردہ باد مہم کے سلسلہ میں یوم بھارت مردہ باد منایا گیا۔جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں بھارتی دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ جمعہ کے بعد مختلف چھوتے بڑے شہروں میں بھارت مخالف جلسے جلوس اں اور مظاہرے کئے گئے۔ بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بن چکا ہے۔ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشتگردی کے ٹریننگ کیمپ بنے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن