لاہور(خصوصی نامہ نگار) بھارت کے ممکنہ حملے کے منہ توڑ جواب کیلئے پاکستان اپنی تیاری مکمل رکھے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ بھارت نے پہلگام میں ڈرامہ رچا کر جس قدر کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا ہے اور پاکستان کیخلاف جو اقدامات اْٹھائے ہیں ،اْن سے صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔