شیخوپورہ :ڈکیتی قتل‘ لڑائی جھگڑے کے بڑھتے واقعات‘ شہری خوف میں مبتلا

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی ) ضلع شیخوپورہ میں قتل دوران ڈکیتی قتل چوریاں اور لڑائی جھگڑے کے بڑھتے ہوئے واقعات سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوچکا ہے کاروباری لوگ بھی ڈکیتی کی وارداتوں پر پریشان ہیں اور بعض افراد نے نقل مکانی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے شیخوپورہ میں گزشتہ چند روز میں ڈکیتی کے دوران قتل کی وارداتوں میں اضافے کے بعد شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں دوسری طرف شہر میں ٹریفک حادثات میں بھی بے گناہ لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ان کے سربراہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ شیخوپورہ اس وقت کچے کے علاقے کا منظر پیش کررہا ہے دن دیہاڑے قتل ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجابسے مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ میں فرض شناش پولیس افسروں کا تقرر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن