پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: ملک احمد خاں 

قصور(نمائندہ نوائے وقت)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھڈیاں خاص میں قائم فری میڈیکل سرجیکل ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ بچہ بچہ نوجوان بیٹیاں بزرگ  ملک کے دفاع کے لیے قربانی دینے کے کئے تیار ہیں۔ انہوں نے کاکہا کہ میڈیکل ایسوسی ایشن کی کاوش سے عوام کو فری میڈیکل سرجیکل سہولت فراہم کی جائے گی ۔تقریب میں شہریوں کے علاوہ وکلاء صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن