ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ‘سہولیات کا جائزہ لیا

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمرا ن مارتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں اور ان کے لواحقین کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے عملے کو سخت ہدایت کی کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو بروقت بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر اور مفت سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ضلع شیخوپورہ میں تمام سرکاری ، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز میں مریضوں کا چیک اپ کرنے کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنائے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا ہسپتال میں عوا م کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن