گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)رواداری تحریک پاکستان ڈویژن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام "پر امن سماج کی تشکیل کیسے ممکن ہے" کے موضوع پر گفٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے سیمینار زیر صدارت ڈویژنل صدر گوجرانوالہ مرزا اشتیاق احمد منعقد ہوا،مقامی ہال میں منعقدہ تقریب کے مہمانان خصوصی راشد بشیر چٹھہ مرکزی صدر ، اسمارہ داود سنٹرل کوآرڈینیٹر رواداری تحریک پاکستان تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر علی امان ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ گفٹ یونیورسٹی نے کہا کہ پرامن معاشرہ کے قیام کیلئے رواداری برداشت کا کلچر اپنانا ہو گا،ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنا ہو گا،تقریب میں نوجوان طلباء وطالبات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔