کامونکی:لڑائی جھگڑے کے  واقعات میں2 خواتین پر تشدد

کامونکی(نمائندہ خصوصی)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ڈھلانوالی کی (س) بی بی کے بیرون ملک خاوند غلام رسول کو صبیحہ نامی خاتون تعلقات استوار کرنے کیلئے میسجزکرتی جسے منع کرنے پر صبیحہ نے سدرہ،رفیہ،زاہد اور ایک نامعلوم شخص کی مدد سے گھر میں گھس کر (س) کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔جبکہ طلاق کا کیس کرنے پر نواحی گاؤں قلعہ نوہد سنگھ کے عبدالرحمن نے اپنی والدہ کے ہمراہ شریف پورہ سْسرال آکر اہلیہ(س) سے مار پیٹ کی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

ای پیپر دی نیشن