مسلم لیگ ق کی پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس‘ اہم فیصلے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ اور ملکی استحکام کے لئے قائم کردہ پاکستان مسلم لیگ کی پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چئیرمین اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر و ممبرکمیٹی ڈاکٹر محمد امجد، کمیٹی کے ڈپٹی چئیرمین غلام مصطفیٰ ملک اور مسلم لیگ سندھ کے صوبائی صدر اور کمیٹی کے رکن طارق حسن شریک تھے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین انتخاب خان چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کا طریقہ کار طے کیا گیا اس موقع پر پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ و جمہوری اقدار کے استحکام کیلئے ملکی سطح پر پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے سیاسی و سماجی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ کمیٹی وفاقی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر ڈائیلاگ اور اتفاق رائے پر آمادہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن